101

جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

14 Views

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ صدر یون سک یول نے حلف برادری کی تقریب سے خطاب میں شمالی کوریا کو ملک کا حقیقی دشمن قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں بھی پڑوسی ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو فی الفور بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سب کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر یون سک یون کے حلف اُٹھانے سے قبل ہی شمالی کوریا نے میزائل تجربات میں اضافہ کردیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں دو بیلسٹک میزائل تجربات کیے تھے جب کہ رواں برس اب تک 16 میزائل تجربات کرچکا ہے۔

شمالی کوریا کی پابندیوں کے باوجود میزائل تجربات پر حلیفوں سے بات چیت کرنے امریکی صدر جوبائیڈن اس ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں