136

رانا ثنا کل کے بجائے آج گرفتار کریں ہم تیار ہیں، شیخ رشید

24 Views

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، گزشتہ روزمریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا اور انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14بار فوج کے خلاف بات کی، آج رانا ثنا اللہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرد جرم کا منتظر پالشیا اور اس کا بیٹا بھی پالشیا ہے، جب کہ 18 قتل میں ملوث اور جس پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا وزیر داخلہ بن گیا، ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے، ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال، یہ دھمکیاں دے رہے ہیں گھروں سے پکڑیں گے، کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں، لیکن ہمارے ممبران کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔ ہم پر سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں لیکن کوئی گھبراہٹ نہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کررہے ہیں، ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا ہے، ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی تو معاملات خراب ہوں گے، 31مئی اہم تاریخ ہے، عمران خان 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے، ہمیں ملک کو بچانے اور فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کے لیے الیکشن کی تاریخ چاہئیے۔

شیخ رشید نےدعویٰ کیا کہ ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے، عمران خان کو انٹرنیشنل ایجنڈے سے ہٹانے سے عمران خان بڑا لیڈر بن گیا ہے، عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں، میرا تحریک انصاف سے تعلق نہیں میں صرف عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں