137

روس نے وزیر اعظم سمیت 63 جاپانی حکام پر پابندی عائد کردی

17 Views

عالمی میڈیا کے مطابق روسی “بلیک لسٹ” میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کاشیدا، جاپانی وزیر خارجہ یوشیماس ہایاشی اور جاپان کے اعلیٰ عہدے دار، میڈیا کے نمائندے، ماہرین اور عوامی شخصیات شامل ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاپان نے شدید روس مخالف مہم شروع کر رکھی ہے جس میں ٹوکیو کی جانب سے روسی فیڈریشن کے خلاف ناقابل قبول بیان بازی کے ساتھ ساتھ بہتان اور براہ راست دھمکیاں شامل ہیں۔
جاپان کی عوامی شخصیات، ماہرین اور میڈیا کے نمائندے ہمارے ملک کے کیخلاف کیے جانے والے اقدامات میں مغرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹوکیو ایسے عملی اقدامات کر رہا ہے جس کا مقصد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو ختم کرنا ہے اور جس سے روسی معیشت اور ہمارے ملک کے بین الاقوامی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

روسی “بلیک لسٹ” میں درجہ ذیل افراد شامل ہیں:
وزیر اعظم – فومیو کاشیدا
کابینہ کے سیکرٹری جنرل – ہیروکازو ماتسونا
وزیر خارجہ – یوشیماس ہایاشی
وزیر خزانہ – شونچی سوزوکی
وزیر دفاع – نوبو کیشی
وزیر انصاف – یوشی ہیسا فوروکاوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں