159

روس کیساتھ جنگ میں ابتک 10 ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوچکے، یوکرینی وزیر صحت

18 Views

دارالحکومت کیف میں عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی وزیر صحت نے بتایا کہ جنگ کے دوران 40 ہیلتھ ورکرز زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار بتائے کہ تقریباً 40 اسپتالوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے اور 500 دیگر اسپتال اس حد تک تباہ ہوچکے ہیں کہ وہاں صحت کی سہولیات فراہم کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔
وزیر صحت نے الزام لگایا کہ روس ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرنے سمیت قومی ادارہ صحت کے اصولوں اور جنگ سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق روس کی جانب سے 24 فروری کو شروع کی جانے والی جنگ کے دوران یوکرین میں ابتک 3ہزار309 شہری ہلاک اور 3ہزار493 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں