122

شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

26 Views

عدالت نے انتظامیہ کو 18 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ مقدمات کے اخراج کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھتیجے کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ اخراج کی پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی، ہائی کورٹ نے ڈی پی او اٹک، ایس ایچ او اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے،ایس ایچ او تھانہ اٹک سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اخراج مقدمات کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی، شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی پہنچے، جہاں سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ایک جیسی ایف آئی آرز انتقامی کارروائی پر مبنی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایماء پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ واقعہ مسجد نبوی میں ہوا لیکن مقدمات یہاں درج ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف جاری میم اور درج مقدمات کو ختم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں