84

واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

24 Views

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے طویل انتظار کے بعد دنیا بھر میں فیس بک کی طرز پر ’میسج ری ایکشن‘ کی سہولت صارفین کو فراہم کی، جس کے تحت وہ موصول ہونے والے کسی بھی پیغام پر فراہم کردہ 5 ایموجیز میں سے کسی ایک کے ذریعے جوابی ردعمل دے سکتے ہیں۔

اب کمپنی نے کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد کو بڑھا کر 512 کردیا ہے جبکہ گروپ میں بھیجی جانے والی فائلز کا سائز بھی 2 جی بی تک بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارف کو کسی بھی گروپ میں 100 ایم بی کی فائل بھیجنے کی اجازت تھی جبکہ گروپ میں بھی 256 سے زیادہ نمبر شامل نہیں کیے جاسکتے تھے۔

واٹس ایپ کی جانب کی گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافے کی سہولت آزمائشی طور پر برازیل میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں