87

ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا

17 Views

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری دستاویزات میں ردوبدل کرنے اوربدعنوانی کی تحقیقات میں حکام سے تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔نیویارک اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جرمانے کی رقم ادا کردی ہے تاہم انہیں توہین عدالت کا حکم ختم کرانےکے لئے اضافی دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔

ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف بینکوں اورٹیکس حکام کومالی معاملات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرتحقیقات کی جارہی ہیں۔اپریل میں صدرٹرمپ پرتحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر10 ہزار ڈالرروزانہ ادا کرنے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں