104

پچز اپ گریڈیشن: کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز میچز کے امکانات ختم

15 Views

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی ہدایت پر پچز کی اپ گریڈیشن کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی کراچی منتقلی کا امکان ختم ہوگیا۔

چئیرمین رمیز راجا کی خصوصی ہدایات کی روشنی گراس روڈ پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل پاکستان بھر کے منتخب 40 سے زائد گراؤنڈز پر پچز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا گیا ہے، بین الاقوامی مقابلوں کی بہتر تیاری کے لیے ڈومیسٹک سطح پرمعیاری پچز کی تیاری کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی 13 پچز بنانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
وکٹوں کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی نندی پور کی مٹی اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے، پچز کی ناکارہ ہوجانے والی سطحی مٹی کا نکالنے کے بعد ڈھاکہ گھاس اور دیسی گھاس لگانے کا عمل جاری ہے تاہم بوجوہ پچز کی تیاری کاعمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی مٹی بھی اگلے چند ہفتوں میں کراچی پہنچنے کی توقع ہے، کسمٹز کلیئرنس کے بعد درآمد شدہ مٹی وکٹ نمبر 3 پرڈالی جائے گی جبکہ وکٹ نمبر 4 میں تحقیق شدہ نئی مٹی استمعال کی جائےگی۔

پی سی بی کے تجربہ کار چیف کیوریٹر آغا زاہد نے لاہور سے کراچی پہنچ کر ان پچز کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور زمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ان پچز کی بروقت تیاری ممکنہ نہیں،اس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ممکنہ متبادل میزبانی کے لیے کراچی کا نام خارج کردیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور12 جون کو راولپنڈی میں طے ہیں، تاہم سیاسی حالات کے سبب پی سی بی متبادل مقام پر غور کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں