98

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا

17 Views

لندن میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹوئٹر کا اقدام ‘اخلاقی طور پر برا فیصلہ اور انتہائی احمقانہ تھا’۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ میرے خیال میں سابق امریکی صدر پر پابندی لگانا درست نہیں تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنوری 2021 میں ٹوئٹر نے پابندی عائد کردی گئی تھی، اس کے جواب میں انکے حامیوں نے یو ایس کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا اور جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں