119

سری لنکا کے بعد افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

31 Views

نائب کپتان نجیب اللہ زدران نے 43 اور ابراہیم زدران نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بنگلہ دیشی ٹیم افغان ٹیم کے صرف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکی۔ حضرت اللہ زازئی 23 رنز، رحمان اللہ گربز 11 رنز اور کپتان محمد نبی نے 8 رنز اسکور کیے۔

افغانستان نے گروپ کے دونوں میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس سے قبل، بنگلہ دیش ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور 28 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد پانچویں وکٹ 53 رنز، چھٹی وکٹ 89 رنز اور ساتویں وکٹ 127 رنز گری۔

اوپنر محمد نعیم 6، انعام الحق 5، کپتان شکیب الحسن 11، مشفق الرحیم ایک رن، عفیف حسین 12، محمود اللہ 25 اور مہدی حسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں شکست دی تھی۔

افغانستان

کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، فضل الحق فاروقی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، نوین الحق، رحمان اللہ گربز، راشد خان۔

بنگلہ دیش

کپتان شکیب الحسن، عفیف حسین، انعام الحق، مہدی حسن، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفق الرحیم، مصتفیض الرحمان، محمود اللہ، تسکین احمد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں