112

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

24 Views

انگلش ٹیم کے اوپنر فل سالٹ 10 رنز، ڈیوڈ ملان 20 رنز اور بین ڈکٹ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر الیکس ہیلز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 42 رنز اور کپتان معین علی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کل 7 میچز کھیلے جائیں گی جس کا دوسرا میچ جمعرات 22 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے،

پاکستان بیٹنگ

پاکستان نے مقررہ اوورز میں ساتھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ حیدر علی 11 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹپ ہوگئے۔ اس دوران، محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود 7 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز صرف 4 رنز، افتخار احمد 28 رنز اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان اور ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، نسیم شاہ۔

انگلینڈ

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، رچرڈ گلیسن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں