121

بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا

26 Views

ھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بابر حیات 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گزشتہ روز، گروپ بی سے افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے ایونٹ کے پہلے میچ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کا یہ پہلا میچ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت

کپتان روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، رشبھ پنت، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

ہانگ کانگ

کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنی، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں