118

انسٹاگرام اور یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی ٹِک ٹاک کا فیچر نقل کرنے جارہا ہے

39 Views

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق کمپنی اپنے ویڈیو پلیئر کو بدل رہی ہے لہٰذا اب صارفین ویڈیو کو انگلی سے ٹیپ کر کے پوری اسکرین پر پھیلا سکیں گے۔

فی الوقت ٹوئٹر پر ویڈیو اسکرین کا کچھ حصہ لیتی ہے لیکن ویڈیو کو پوری اسکرین تک پھیلا دینے کا فیچر دراصل اس رجحان کی نقل ہے جس کا بانی ٹِک ٹاک ہے اور اس کے حریفوں نے اس کو دیکھ کر یہ فیچر اپنایا ہے۔
یہ تبدیلی آئندہ دنوں میں انگریزی بولنے والے ٹوئٹر صارفین کے لیےمتعارف کرائی جائے گی اورصرف ان صارفین کے لیے جو آئی او ایس پر ٹوئٹر ایپ کو استعمال کرتے ہوں گے۔

ویڈیو کے فُل اسکرین موڈ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد صارفین مزید ویڈیو مواد دیکھنے کے لیے اسکرال بھی کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیچر ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید ’اِمرسِیو‘ یعنی عمیق بنائے گا۔

ساتھ ہی ٹوئٹر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایکسپلور ٹیب میں ایک نئے ویڈیو کیروزیل کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں