118

بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

52 Views

27 سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں 261 اننگز صَرف کی تھیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔

بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں، انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں