100

لاہور کے کھانوں سے مایوس معین علی کا دل کراچی کی ڈشز نے جیت لیا

33 Views

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا۔ معین علی نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتےہوئے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے۔ کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا۔

انگلش کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں