133

نیوزی لینڈ کی سردی سے شاداب خان کو امی یاد آگئیں

55 Views

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہائے امی جی سردی‘‘۔ تصویر میں نائب کپتان شاداب خان کے ہمراہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو کھیلے گی۔

اس سے قبل، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے سیریز اپنے نام کی۔

سہ فریقی سیریز کا اختتام 14 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچز کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں