144

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

61 Views

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسکواڈ میں جیمز اینڈری سن ، ہیری بروک، زیک کرولے، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کییٹون جیننگ، جیک لیچ،لیام لیونگسٹن، جمی اورٹن،اولی پوپ، اولی روبنسن، جوئے روٹ اور مارک وڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلا ٹیسٹ یکم سے پانچ دسمبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی شہر ملتان نو دسمبر سے کرے گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سترہ دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں