93

دنیا کے کئی ممالک میں انسٹا گرام سروس بند، اکاؤنٹ معطل

36 Views

دوسری جانب انسٹاگرام نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی پر کام شروع کردیا ہے۔

دنیا بھر کے کئی ممالک سے وابستہ ہزاروں انسٹاگرامرز نے شکایت کی ہے کہ جب وہ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کررہے ہیں تو لکھا مل رہا ہے کہ ’آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کردیا گیا ہے۔‘
تاہم اکاؤنٹ معطل ہونے والے صارفین میں آئی فون کے صارفین زیادہ ہیں۔ دیگر صارفین نے کہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کریشن ہوگیا ہے یا پھرکرپٹ دیکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے اس موقع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ماہرین اس خرابی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن افراد کو اکاؤنٹ معطل کرنے کے احکامات ملے ہیں وہ 30 روز کے اندر اندر اس سے انکار کردیں تو اکاؤنٹ بحال ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں