0

افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

81 Views

ہمبنٹوٹا: افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی, واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹیم نے پہلےمیچ میں فل اسٹرنتھ کےساتھ میدان میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، سیریزکے دوران روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، فخر زمان اور امام الحق شامل سمیت محمد رضوان،سلمان علی آغا،افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی،اسامہ میر،نسیم شاہ اورحارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں