0

امریکہ اور پاکستان کی جانب سے یادگاری اسٹام کے ساتھ 75 سال کا اعزاز

60 Views

اسلام آباد، – پاکستان میں امریکی مشن نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنی سال بھر کی مہم کا اختتام پاکستان کی جانب سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کے اعزاز میں استقبالیہ کے ساتھ کیا۔ یہ تقریب امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اور اس میں مہمان خصوصی سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کے علاوہ پاکستانی حکومت، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے طویل دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “یہ ڈاک ٹکٹ، جو دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، نہ صرف دوستی کے پہلے 75 سال کی نشاندہی کرتا ہے، بلکہ مشترکہ مقاصد کے بہت سے میدانوں میں ہماری مستقبل کی شراکت داری کے وژن کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہمارا کلیدی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔

سفیر اور خارجہ سکریٹری نے ڈاک ٹکٹ کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے یادگاری لفافوں یا فرسٹ ڈے کور پر دستخط کیے۔ مہمانوں کو گھر لے جانے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اپنا ورژن پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں