214

امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے مئیر سلوسٹر ٹرنر کی میزبانی میں امریکہ کے سب بڑے افطار ڈنر کا اس سال بھی شاندار انعقاد

49 Views

مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ،ISGH,اسماعیلی کونسل اور بوہرا کمیونٹی سمیت 50 سے زائد تنظیموں کے اشتراک سے بے یو سٹی ایونٹ سینڑ میں منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین ،منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دو ہزار افراد کی شرکت

رکن کانگریس ایل گرین نے اس موقع پر ایک دہائی سے افطار ڈنر کے منظم پر واشنگٹن ڈی سی پر لہرانے والا امریکی پرچم اور کانگریسی تعریفی اسناد بھی منتظمین کو پیش کی جو کہ ہر سالُ گراں قدر مالی تعاون کرنے والے آئل ٹائیکون جاوید انور ،اعزازی چئیر نصرو روپانی ، آئمن کبیر اور افطار کے کو آرڈینیٹر سعید شیخ نے وصول کی

افطار ڈنر میں گورنر ز ٹیکساس گریگ ایبٹ کا امریکی مسلمانوں کیلے رمضان کی مبارک باد کاوڈیو پیغام بھی
بڑی اسکرین پر دکھایا گیا

امریکہ کا کوئی بھی شہر اس وقت تک عظیم شہر نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک کی وہاں کس نہ کسی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہو کیونکہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں ،مئیر ٹرنر

ہیوسٹن (رپورٹ نمائندہ خصوصی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں