0

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

14 Views

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی پر شراکت داری، آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور نجی شعبے کی زیر قیادت اقتصادی ترقی بھی زیر بحث آئی۔ سفیر بلوم نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے امریکی حمایت اور آزاد میڈیا کے کلیدی کردار کا اظہار کیا۔

سفیر اور وزیر اعظم نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں ممالک یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، اقتصادی اصلاحات، اظہار رائے کی آزادی، سرمایہ کاری کے ماحول اور یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں