0

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

16 Views

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن “ماری آواز، مریم نواز” کا افتتاح کیا اور لاہور میں 100 نئے ایمرجنسی Panic-15 بٹن لگانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین اب ورچوئل ویمن پولیس سے مختلف فیچرز جیسے 15 کال، وومن سیفٹی ایپ کے ساتھ لائیو چیٹ، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ، اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے جڑ سکتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی کا منصوبہ بھی شروع کر دیا ہے۔

جنوبی ایشیا میں پہلی بار لاہور نے ٹریفک کی 19 خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا آغاز کیا ہے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ایف آئی آر درج کرنے کے عمل میں خواتین کی رہنمائی کرے گا اور تفتیش اور مقدمے کے مراحل میں ان کی مدد کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں